تربت اور تمپ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان  جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقوں تربت اور تمپ میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 22 ستمبر کی شب تربت کے علاقے آپسر، سلالہ بازار میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب دشمن فوج کی دو گاڑیاں مذکورہ مقام پر پہنچے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کوبھاری جانی نقصانات اٹھانے پڑے۔


ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ کے علاقے میرآباد میں یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔


بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post