کیچ تربت بدنام زمانہ جعلی مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ کاؤنٹر ٹیررم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے فدائین خاتون سمعیہ قلندرانی کے نمازہ جنازہ میں شرکت پر تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست، مولانا خالد ولید سیفی، حاجی قدیر احمد، غلام اعظم دشتی اور جمیل عمر سمیت 13 افراد کے خلاف نماز جنازہ میں شرکت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان ملزمان نے سمعیہ قلندرانی کے جنازہ میں شرکت کرکے دہشت گردی کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو اس جانب مائل کرنے کی کوشش کی ہے۔