ڈیرہ بگٹی چوتھے روز بھی فوجی آپریشن جاری گھر جلائے گئے ،دو افراد جبری لاپتہ، بھیڑ بکریاں بھی لوٹ لئے گئے

 


ڈیرہ بگٹی میں جاری فوجی آپریشن ، جارحیت چوتھے دن بھی جاری رہا  ، گزشتہ روز کور کمانڈر آصف غفور کے دورہ سوئی اور احکامات کے بعد آپریشن میں مزید شدت لائی گئی۔

سبّی سے آج صبع بیس گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ اوُچ کے علاقے شیرانی پہنچ گئی جہاں پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب مزید دو ہیلی کاپٹر کشمور سے سوئی پہنچ گئے جس کے بعد  آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے آج پاکستانی فوج نے سیاہ آف اور سنگسیلا کے علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے گشت شروع کردیا ہے۔

شیرانی کے علاقے سے اطلاعات ہیں   پاکستانی فوج نے باپ بیٹے  علی بخش اور  شاہ میر کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیاہے  جبکہ اسی علاقے میں چار گھر بھی نذرآتس کردیئے گئے ہیں۔

سوئی کے نواحی علاقے میں بگٹی قبیلے کے ذیلی شاخ شالوانی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیس بھیڑ  بکریاں بھی فورسز نے   گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post