ہنوئی میں 9 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک



  ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 9 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔


 غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی رات کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں واقع 9 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 


حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں آگ رات 2 بجے لگی، عمارت میں 150 افراد رہائش پذیر تھے، آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ 


حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد آگ بجھائی ،عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ 


البتہ حکام نے ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔


 ویتنام میڈیا کا کہنا ہے آگ لگنے سے کئی افراد نے عمارت سے چھلانگ لگاکر اپنی جانیں بچائیں، اس دوران وہ زخمی بھی ہوئے تاہم انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post