حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا و قتل میں ملوث 6 افراد گرفتار،تہران



تہران حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا و قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے ۔


ایرانی میڈیا کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے ’ایران شہر‘ سے حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا اور قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔


تاہم انھوں نے انکے نام ظاہر نہیں کئے ہیں ۔ 



آپ کو علم  ہے کہ حانی گل اور سمیربلوچ کو گزشتہ ماہ ایران سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی مسخ اور تیزاب سے جلائی مسخ شدہ نعشیں سرحدی علاقے  مغربی بلوچستان سے برآمد ہوئی تھیں،


 جنھیں انتہائی بے دردی اور ناقابل بیان حد تک اذیت دیکر  قتل کیاگیا تھا  ۔ 


حانی بلوچ انسانی حقوق کی کارکن تھیں اور ان کے شوہر سمیر بلوچ اسکول  استاد رؤف بلوچ کے بھائی تھے، جنہیں بلوچستان کے ضلع کیچ میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post