کوئٹہ ایف پوسٹ پر دستی بم حملہ۔ کچلاک میں سیاسی رہنما کی نعش برآمد ،نال میں ایک شخص ھلاک



کوئٹہ  بروری روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر  نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ 


ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹ نہ سکا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔


علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءارباب غلام محمد کاسی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے ۔


پولیس کے مطابق نعش نیو کچلاک پولیس کی حدود میں ویران میدانی کلی شیخ جمال اٹوزئی سے ملی ہے۔


پولیس نعش قبضہ میں لیکر نامعلوم قاتلوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔


خضدار   نال میں شاہراہ پر تیز رفتار زمیاد  گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے باعث ایک شخص موقع پر ھلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post