مستونگ پنجگور دو افراد لاپتہ ایک بازیاب



بلوچستان کے ضلع مستونگ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز اور مسلح افراد  ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ جبکہ  پنجگور سے ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔


مستونگ سے جبری لاپتہ شخص بارے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  غلام حیدر ولد کرم خان نیچاری سکنہ کوہک، مستونگ کو دس ستمبر کو پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپے مار کر تشدد کے بعد اپنے ہمراہ لے گیے جو تاحال لاپتہ ہیں۔


دوسری جانب پنجگور سے گذ شتہ روز  عصر کے بعد نا معلوم مسلح افراد جوکہ  2700گاڑی پر سوار تھے ،  نے تسپ بازار سے مجاھد نامی شخص کو اغوا کرلیا ۔ 


دریں اثنا 18 جنوری 2019 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے پنجگور کے رہائشی یوسف بلوچ ولد ٹھیکدار یونس بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔


خاندانی ذرائع نے  انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post