کوئٹہ تنازعہ،دوطرفہ فائرنگ سے 6 افراد ھلاک ، متعدد زخمی، خضدار میں ایک ھلاک



شال  کچھی میں دو گرہوں میں فائرنگ کا تبادلہ 6 افراد ھلاک ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچھی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 6 افراد ھلاک ہوگئے۔ 


کھچی میں جاری لہڑی اورجاموٹ قبیلہ کے دوگروہوں میں  تنازعہ میں ملک صلاح الدین شاہوانی (عرف حسنین شاہوانی) اور ایک فردلہڑی قبیلے سے جبکہ جاموٹ قبیلے سے 4 افراد ھلاک  ہوگئے۔ 


ملک صلاح الدین شاہوانی ملک فہیم شاہوانی کے چچازاد بھائی ہیں۔ ھلاک   افرادکی میتیں شال کیلئے روانہ کردی گئیں۔ نمازجنازہ اور تدفین منگل کے روز کلی باریزئی سریاب روڈ شال میں ہوگی۔


 اس طرح خضدار میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص ھلاک  ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدارکے علا قے مسعود، شادی میں لہڑی قبیلہ کے دوکروپوں میں تصادم کے نتیجے میں عزیز اللہ نامی شخص ھلاک ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post