مند میں پاکستان فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک دوسرے کو زخمی کردیا ، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے منگل کی شام چھ بجے مند ، ضلع کیچ میں چکاپ کور کے مقام پر پاکستانی فوج کی نئی تعمیرشدہ چوکی پر حملہ کیا۔ سرمچاروں کے حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ 


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ سرمچاروں نے منگل کی شام چکاپ کور میں قائم مذکورہ چوکی پر انتہائی قریب سے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوسرے دن پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے مزکورہ مقام اور اردگرد کے علاقے میں شیلنگ کی ، تاہم دشمن کے جوابی حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔


بی ایل ایف دشمن فوج کی سرگرمیوں پر قریب سے نظر رکھتی ہے۔ مزکورہ چوکی کی تعمیر کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا تاکہ دشمن کی علاقے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو محدود کیا جاسکے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں اپنے قلعوں ، چیک پوسٹ ، چوکیوں ،اور مضبوط مورچوں میں بھی غیرمحفوظ ہیں۔ بی ایل ایف ان پر ہرجگہ حملے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post