گْوادر :نوجوان فورسز کے ہاتھوں اور کراچی سے طالب جبری لاپتہ



گوادر گذشتہ شام پاکستانی فوج نے  میران بلوچ ولد حسین نامی نوجوان کو اس کے موٹرسائیکل سے اتار کر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ 


علاوہ ازیں ‏چند سوشل میڈیا صارفین کے مطابق گلگت بلتستان کے طالب علم ثقلین عباس  کراچی کی سب سے بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی این ای ڈی سے گذشتہ شب سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد یونیورسٹی ہاسٹل سے اٹھاکر لے گئے ہیں ۔ 


ثقلین عباس الیکٹرانکس/روبوٹکس ٹیکنالوجی کے انجینئر اور ربوٹکس کے اسٹارٹ اپ کے بانی ہیں۔


 یونیورسٹی ساتھیوں کے مطابق یونیورسٹی کا سیکورٹی اسٹاف موجود تھا جب طالبعلم کو اٹھایا گیا۔

چونکہ مبینہ طور پر لاپتا کیے جانے والے ثقلین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اس لیے زیادہ تر وہی سوشل میڈیا صارفین یہ معاملہ رپورٹ کررہے ہیں جنکا تعلق جی بی سے ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post