اوستہ محمد گھر میں دھماکہ 3 افراد زخمی ،شال ایک شخص نے خودکشی کرلی



اوستہ محمد افغان گلی میں تاجر سنتوش کمار کے گھر میں دھماکہ ہوا جس میں  پولیس ایک  خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ 


 ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے  تاہم  ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی ہے۔


دریں اثناء شال  پیر محمد روڈ قلندر مکان کے قریب گھر میں ایک شخص نے ناگزیر وجوہات کی بناپر  گلے میں پندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ۔ جس کی شناخت  محمد اقبال ولد حسین بادشاہ عمر 50 سال قوم یوسف زئی سے ہواہے ۔جسے ایمبولنس کے ذریعے سیول اسپتال منتقل کیا گیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post