ڈیرہ بگٹی سے 5 افراد اور ہرنائی سے 1 فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

  


بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ سے پاکستانی فوج نے پانچ افراد  علی گل ولد سیف دین بگٹی، نیاز ولد مسکان بگٹی، نصیر ولد ٹھارہ بگٹی، پیر بخش ولد جلال بگٹی اور جورک ولد جان محمد بگٹی نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔ 


جن میں او جی ڈی سی ایل کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔

مذکورہ تمام لوگ بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ چندرازئی سے تعلق رکھتے ہیں اور زین کوہ کے رہائشی ہیں۔


دوسری جانب اطلاع ہے کہ ہرنائی کے علاقے میاں کور کے رہائشی صوبدار ولد گلزار ٹینگانی کو چار روز قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیاہے۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے مذکورہ شخص کو ہرنائی بازار سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ سودا سلف خریدنے میں مصروف تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post