تمپ کے علاقے میر آباد میں فائرنگ، ایک شخص زخمی



تمپ ( نامہ نگار ) ضلع تمپ کے علاقے میر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فرہاد ولد غلام، سکنہ نذرآباد کے نام سے ہوا ہے جنہیں حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ حملے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post