کیچ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے نوجوان کی جبری گمشدگی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قمبر ولد ماسٹر عثمان سکنہ آسیا آباد کورجو تمپ جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے کو فورسز نے 12 جون 2026 کی شب تقریباً 3 بج کر 30 منٹ پر انہیں ان کے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اس اغواء میں ایف سی اور ایم آئی کے اہلکار ملوث تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق کمبر کو گھر سے لے جانے کے بعد ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہے۔
