ڈیرہ بگٹی ، فورسز قافلہ اور گیس پائپ لائنوں کو 4 بم دھماکوں میں اڑادیا گیا



ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں الصبح  دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ دو بم حملے فوجی قافلہ اور پیدل گشتی پارٹی پر کیاگیا ۔


لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ زین کوہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گیس فیلڈ کے کنواں سے پلانٹ کو جانے والی6 اور9 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔  دھماکے سے دونوں متاثرہ لائنوں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔


علاوہ ازیں  زین کوہ کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر فورسز پر بم حملوں  کی بھی اطلاعات ہیں۔


باخبرذرائع کے مطابق ایک دھماکے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک گاڑی کے  تباہ ہونے کی اطلاع ہیں، جبکہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی دستہ پیدل پیش قدمی کر رہی  تھی، دونوں حملوں میں فورسز کو شدید جانی اور مالی نقصان کاخدشہ ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post