بلوچستان فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے بچے سمیت 4 افراد قتل ،گوادر سمندر میں ڈوب کر ایک شخص ھلاک ہوگیا



اوستہ محمد میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


شال  تھانہ کیچی بیگ کے ایریا   اسٹریٹ چوک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےلانگو آباد کے رہائشی عطاء اللہ ولد ملک بیگ لانگو بھی ناگزیر وجوہات کی بناپر قتل ہوگیا۔


کیچ  مند سورو میں کلہاڑی کے وار سے مقامی شخص شکیل مراد نامی شخص کو قتل کردیا گیا،مقتول کا تعلق مند کے علاقہ ہوزئی مند سے بتایا جارہاہے ۔


خضدار زہری میں قبیلہ کے دو گروہوں میں  لڑائی دوران ایک لڑکا زد میں آکر ھلاک ہوگیا ۔ 


 دریں اثناء گوادر کے علاقےمیرین ڈرائیو پدی زد کے مقام پر نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوا ہے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ نامعلوم شخص سمندر کنارے پھسل کر میرین ڈرائیو کے پروٹیکشن وال کے پتھروں سے ٹکرا کر سمندر میں گرگیا ۔


ڈاکٹروں کے مطابق  سر پر چوٹ آنے کے سبب موت واقع ہوئی ہے ۔


گوادر پولیس نے نعش  شناخت کے لئے سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post