زہری، قلعہ عبداللہ میں فائرنگ میں 3افراد، بولان ٹریفک حادثے میں ایک شخص ھلاک ہوگیا



 قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ کے نتیجے میں دلاور اور نذر محمد موقع پر ھلاک ہوگئے۔


 واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ 


علاوہ ازیں خصدار زہری میں آج سہ پہر کہن ہسپتال کے قریب فائرنگ سے  نوجوان ظہور احمد ولد عبدالسلام لوٹانی  سر میں گولی لگنے سے  شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچا کر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور علاج کے لئے شال ریفر کیا گیا تاہم وہ سوراب کے قریب دم تھوڑ گیا۔ 


دریں اثناء بولان کے علاقے دوزان کے مقام پر تیز رفتار گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بعد ازاں نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا  اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post