نال معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل ،شال اور تربت 2افراد فائرنگ ھلاک کردیئے گئے



نال میں ضلع جھل مگسی کے رہائشی عابد قوم ماچھی جوکہ نال حری میں کاشت کاری( بزگری)کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز اس کی بیٹی 8 سالہ حمیرہ اچانک غائب ہوئیں، جسےاہل علاقہ نے تلاش کرنا شروع کردیا  مگر  نہیں ملیں ۔ بلآخر پیر کی   صبح کپاس کے فصل سے اس کی اپنے دوپٹے سے پھندہ لگی لاش ملی جسے فورا سول ہسپتال نال پہنچائی گئی جہاں  ڈاکٹرز نعش کے معائنے کے بعد  اسے ڈویزنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار منتقل کردیا ۔


سول ہسپتال نال کے ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے زیادتی  کے بعد بچی کو قتل کردیاگیا ہے ۔ 


 اس بارے میں نال انتظامیہ سے رابطے پر پتہ چلا کہ دو مشکوک افراد حراست میں لئے گیےہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ 


علاوہ ازیں شال میں علمدار روڈ ناصر آباد کے قریب رکشے کے اندر سواری نے رکشہ ڈرائیور 40 سالہ حسین ولد یعقوب علی ہزارہ  سکنہ مری آباد  ناصر آباد شال کو ناگزیر وجوہات کی بناپر  فائرنگ کر کے قاتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ 


دریں اثناء تربت آپسر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔اطلاع کے مطابق آپسر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیٹھ رشید  سکنہ بلور کولواہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post