کراچی خیربخش مری کی بھتیجی اور تین سال سے لاپتہ تاج محمد کی اہلیہ کی گھر پر مافیا نے قبضہ کرلیا



کراچی سے جبری لاپتہ کاروباری شخصیت  تاج محمد سرپرہ کے رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔  تاج محمد سرپرہ کی اہلیہ صالحہ مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X (ٹوئٹر) پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ  کراچی میں میری گھر پر قبضہ گروپ نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔  جنہیں علی رضا مگسی (ذوالفقار مگسی کے بیٹے) اور ندیم جلبانی کی سرپرستی حاصل ہے جوکہ  ناقابل قبول ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ میں سندھ حکومت سے اس غیر قانونی قبضہ گیری کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کی درخواست کرتی ہوں۔


انہوں نے کہا ہے  کہ گھر پر قبضہ اور ہمارے املاک کے قبضہ کرنے والوں سے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ اس وقت قبضہ مافیا کے کارندے میرے گھر میں موجود ہیں۔


 انھوں نے کہاہے کہ سندھ پولیس بھی قبضہ مافیا کے ساتھ شامل ہے اور گھر واگزار کرنے کے بجائے قبضہ گیروں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے ساتھ کھڑے ہوں اور ان مافیا (قبضہ گروپوں) کے خلاف آواز اٹھائیں۔


آپ جانتے ہیں کہ  کاروباری شخصیت تاج محمد سرپرہ کو 19 جولائی 2020 کو کراچی سے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ ترکی کے لئے روانہ ہورہے تھے.


 ان کی اہلیہ صالحہ مری تین سال سے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے آواز اٹھارہی ہیں. صالحہ مری بلوچ نواب خیربخش مری کی بھتیجی ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post