نال ،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے17 سالہ ھلاک ہونے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل بغیر علاج تڑپ تڑپ کر جان دے دیتی ہیں انتظامیہ غائب



 بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال درنیلی کلی شیخان میں لڑکوں کے آپس میں ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ سے قریب کھڑی 17 سالہ لڑکی گولی لگنے سے ھلاک ہوگئی۔


مقتولہ کی شناخت لعل بخش ساسولی کی بیٹی اور ٹکری عبدالرشید ساسولی کی بانجی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ بتایا جارہاہے کہ فائرنگ مبینہ طور یاسین ولد قادربخش نے کی جو لڑکی کی موت کے باعث بنی ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو کزنوں کی آپسی لڑائی میں 17 سالہ لڑکی کی جان چلی گئی، لڑکی کافی وقت تک تڑپ تڑپ کر  مر گئی ، انھیں علاج کیلے کہیں نہیں لے جایا گیا اور نہی   انتظامیہ کی طرف سے کوئی بروقت قدم  اٹھایا گیا۔


ذرائع کا  کہنا ہے کہ علاقہ معتبرین کے مسلسل  دباؤ ڈالنے  بعد لیویز تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہوا مگر  قاتل گرفتار ہونے باوجود انتظامیہ کا مہمان خاص بن کر بیٹھا ہواہے ۔ 


 ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مظلوموں کے بجائے قاتل کا ساتھ دے رہے ہیں  جبکہ معاملے کو دبانے کی سرتوڑ  کوشش  جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post