بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مشکے میں ریاستی ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کی بندوق ضبط کرلی۔یہ بات بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 9 اگست کو مشکے کے علاقے قلات چیر میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور اس کی بندوق، اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔
ترجمان نے کہاہے کہ مزکورہ ریاستی ایجنٹ علاقے میں جہدکاروں کی مخبری، عام لوگوں کو تنگ کرنے اور دیگر کئی سماجی بُرائیوں میں ملوث تھا۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم کئی دفعہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان بلوچستان میں نسل کشی کا مرتکب ہے۔ اس کا ساتھ دینا اس جرم میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ بلوچ نسل کشی میں شامل عناصر کو سزا دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی فوج، تنصیبات اور اس کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔
