آواران ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ مسلح افراد کے حملے میں ھلاک


بلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے  کے علاقہ قلات چیر  میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے  آلہ کار  ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ھلاک کردیا ہے ۔  


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ سرکاری کارندہ پر اس وقت حملہ کردیا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر کہیں جارہے تھے اور مسلح تھا ۔ 


 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افراد مذکورہ کارندہ کے زیر استعمال بندوق مہ میگزین اور   موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لیکر   چلے  گئے ہیں ۔


آخری اطلاع تک کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے کارندے کی ھلاکت کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post