وڈھ میں حالات بدستور کشیدہ سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ ملا شفیق گروپ اور مینگل قبائل کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری سے مزید ایک شخص ھلاک ہوگیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے۔ فائرنگ کے باعث امان اللہ شیخ مینگل زخمی ہوئے جن کو علاج کے لئے کراچی لیجایا جا ریا تھا ، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے جبکے فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جس کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے ۔
دریں اثناء شال برما ہوٹل کے مقام پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما دوران خان کھوسہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ،جسے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔