آواران پیراندر میں فوج کشی جاری، ڈل بیدی میں چھاپہ سرمچارون نے مسجدوں میں اعلان کرکے الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی

 

آواران پیراندر  میں الصبح سے فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے فوج کشی شروع کردی ہے ، جبکہ رات گئے بلوچ سرمچاروں نے پراندر کے مسجدوں  میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنے اور عوام کو اس روز  گھروں سے نہ نلکنے کی ہدایت کی ہے ۔

 


تفصیلات کے مطابق آواران پیراندر اور آس پاس کے محلوں میں رات گئے  بلوچ سرمچاروں نے فلیگ مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نام نہاد پاکستانی الیکشن  کے دن ووٹ ڈالنے کیلے گھروں سے نہ نکلیں ۔ جبکہ اس دوران انھوں نے مسجدوں سے  اعلان بھی کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت  کی  کہ وہ ووٹ ڈالنے نہ نکلیں کیوں یہی دشمن کی  ووٹ الیکشن  ہماری نسل کی غلامی کو مضبوط کرنے کے باعث بن رہی ہے  ۔ 

 علاقائی ذرائع کے مطابق سرمچاروں کے اعلان بعد فورسز نے الصبح ڈل بیدی کے علاقہ گھیر کر غفور نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر انکی گھر کی تلاشی لی اور توڑپھوڑ کی ۔جبکہ دوسری جانب پیراندر کے علاقہ کو پاکستان آرمی نے آج الصبح سے  گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کرتے ہوئے  فوج کشی شروع کردی ہے اور علاقہ مکینوں پر زوردیاجارہاہے کہ وہ بتائیں سرمچار کہاں ہیں ،جنھوں نے رات بھر مسجدوں سے 


اعلان کرتے رہے ہیں ۔ 

دریں اثناء دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آواران کے تحصیل مشکے  کے علاقہ تنک میں  واقع فورسز چیک پوسٹ پر منگل بدھ کی رات  نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا دیا ہے ۔ 

آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر یہاں اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف قبول کرتی آئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post