خضدار سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے طلبہ کو تعلیمی سفر میں درپیش مختلف رکاواٹ سمیت نامور تعلیمی اداروں میں داخلہ جات کے طریقہ کار، شعبہ جات اور انکی اہمیت و افادیت، بلوچ طلبہ کے لئے موجودہ اسکالرشپس اور جدید ہنر مند کورسسز کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات سمیت علم دوست احباب نے شرکت کی۔
آگاہی سیشن میں ایس ایس ایف کے نمائندوں نے تنظیمی مؤقف، اغراض و مقاصد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سفر میں طلبہ کو درپیش سیاسی، سماجی، لسانی و دیگر رکاوٹ پر پینل ڈسکشن، مختلف جامعات، شعبوں، داخلوں، اسکالرشپس و جدید ہنر مند کورسسز کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی۔
مقررین نے تقریر میں تنظیمی کارکردگیوں و علمی میدان میں کامیابیوں کو سراہا، مرکزی چیئرمین نے اختمامی تقریر میں طلباء و طالبات کو درپیش مسائل و انکے حل کے لئے طلبہ جماعت کی اہمیت بیان کرنے سمیت انہیں تنظیم کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتوں کو اجتماعی صورت بروئے کار لاکر باشعور معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کی دعوت بھی دی۔ سیشن کے اختتام پر مہمانان، آرگنائزرز اور طلباء و طالبات کو اعزازی تحفے کے طور پر کتابیں دی گئیں ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت بانک سویرا بلوچ نے حاصل کی اس کے بعد ایس ایس ایف کے سیکریٹری جنرل محسن بلوچ تنظیمی موقف، پانچ سالہ کار کردگیوں سمیت مزکورہ سیشن کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی۔
تعلیمی سفر میں درپیش رکاواٹ پر پینل ڈسکشن میں بانک جویریہ بلوچ نے ماڈریٹر کے فرائض سر انجام دیں۔ جبکہ تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی اکبر بلوچ، سینٹرل کمیٹی ممبر عصمت بلوچ اور بانک شاہینہ بلوچ نے پینلسٹ کی صورت موضوع پر تفصیلی گفتگو کرنے سمیت شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دئے۔
موجودہ ایڈمیشنز، جامعات، شعبوں، بلوچ طلبہ کے لئے اسکالرپشس کے مواقع و ڈجیٹل کورسسز کی اہمیت و افادیت کے بارے میں ایونٹ سیکریٹری عرفان بلوچ، سینٹرل کمیٹی ممبر شبیر بلوچ، ایس ایس ایف کے ایکٹو ممبر انعام بلوچ، بانک کائنات بلوچ، حفصہ بلوچ، رضوانہ بلوچ اور نصرین بلوچ نے طلباء و طالبات کو آگاہی دی اور بالخصوص گرلز ایجوکیشن اور بلوچ طالبات کے لئے موجودہ اسکالرشپس پر شرکاء کو تفصیلات فراہم کی
مہمانان میں بوائز ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل جناب عبد الحمید لہڑی و شفیق الرحمن ساسولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی کارکردگیوں کو سراہا، اختتامی تقریر میں ایس ایس ایف کے چیئرمین نعیم بلوچ نے طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں درپیش مختلف سلسلہ وار سماجی، لسانی، سیاسی و دیگر مسائل اور بحران، اور تنظیمی امور کی راہ میں حائل رکاواٹ پر گفتگو کرنے سمیت اجتماعی جدوجہد کی صورت انکے خاتمے میں طلبہ جماعت کی اہمیت بیان کی اور طلبہ کو تنظیم کا حصہ بن کر علم و شعور کی راہ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا پیغام دیا
پروگرام کے اختتام پر مہمانان، آرگنائزرز سمیت طلباء و طالبات میں کتابیں بطور اعزازی تحفہ پیش کی گئیں.