مشکے : بلوچ قومی مجرم باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے منطقی انجام تک پہنچاد یا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے سات اگست کی صبح مشکے کے علاقے جکی میں فائرنگ کرتے ہوئے ریاستی کارندہ مدد خان ولد شفیع محمد کو منطقی انجام تک پہنچا دیاہے  ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ اس کاروائی کے دوران مدد خان اور اس کے والد شفیع محمد نے مزاحمت کرتے ہوئے ہمارے سرمچاروں پر جوابی حملے کی کوشش کی جس پر سرمچاروں نے جوابی حملے کو ناکام بناتے ہوئے مدد خان اور شفیع محمد کو ہلاک کرکے اُن سے ایک عدد کلاشنکوف قبضے میں لے لیا جبکہ مدد خان کا بیٹا بھی اس حملے میں زخمی ہوگیا ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ مجرم مدد خان  نام نہاد سردار علی حیدر کی سربراہی میں قائم کردہ مسلح دفاع سے منسک تھا اور مشکے میں سرور کے زیر نگرانی مجرمانہ افعال میں ملوث تھا ۔ مدد خان بلوچ سرمچاروں اور عوام کی مخبری کرنے اور قابض پاکستانی فوج کے ساتھ متعدد آپریشنوں میں براہ راست ملوث تھا۔

 وہ مشکے اور منسلک علاقوں میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں معصوم بلوچوں کو شہید اور جبری اغوا کرانے سمیت کئی مظلوم بلوچوں کی گھروں کو نذرآتش کرانے  میں کھلے عام شریکِ جرم تھا۔ انہی مجرمانہ اعمال کی سزا میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے سات اگست کی صبح  فائرنگ کرکے سزائے موت دے دی۔


 ترجمان نے کہاہے کہ ہم بارہا یہ واضح کرچکے ہیں کہ قومی مجرموں کی قربت سے اجتناب کریں۔ بصورت وہ اپنی ہر طرح کے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ قوم دشمن عناصر کو ہر صورت نشانہ بنایا جائے گا ۔ان سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post