تجابان،کرکی میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک دو کو زخمی کردیا ،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کرکی میں دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ کی حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک اوردو کو زخمی کردیا ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ منگل کی رات نو بجے سرمچاروں کیچ، تجابان کے علاقے کرکی میں پاکستانی فوج کی حفاظتی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوا۔ مزکورہ  فوجی کیمپ سی پیک روٹ پر قائم ہے۔


ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ   دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک  جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post