کیچ تربت آپسر میں بدھ کی شب عشاء کے بعد یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے آپسر میں سیکورٹی پوسٹ پر تین گرینیڈ لانچر داغے گئے جو پوسٹ سے دور گر کر پھٹ گئے جس سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں . دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہے .
تربت تمپ کے علاقے کلاھو میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
خضدار تحصیل مولہ پولیس تھانے پر حملہ دھماکہ کی اطلاعات، فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواہے ۔
خضدار شال کراچی شاہراہ کے قریب بم دھماکہ ہواہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
پنجگور پولیس کے مطابق کہن زنگی عیسئ میں مشکوک حالت میں کھڑی گاڑی کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچا تو گاڑی اسٹاٹ تھا بتایا گیا کہ بدھ کی الصبح سے اسٹارٹ حالت میں ہے اور دروازے کھلے ہیں ،جبکہ ٹیپ ریکارڈر پر گانے چل رہے تھے اور اسلح بھی رکھے ہوئے تھے ۔گاڑی کے نیچے بم نصب تھا ۔
بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کر لیاگیا جس نے بم کو ناکارہ کردیا ۔