کیچ کلاھو میں پاکستانی فورسز پر شدید فائرنگ اور گولہ باری ھلاکتوں کا خدشہ


کیچ تمپ کے علاقے کلاھو میں بدھ جمعرات کی رات  9:50 کے قریب نامعلوم مسلح  افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مختلف سمت سے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔  


علاقائی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ اور گولہ باری آدھے گھنٹے تک جاری رہا،  درجنوں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ 

لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

خدشہ ہے کہ فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے ۔ 


آپ کو علم ہے جیسے جیسے 14 اگست قریب آرہا ہے فورسز پر بم حملوں سمیت دیگر حملوں میں اور تیزی آگئی ہے ۔ 


بدھ کے دن بلوچستان کے دارلحکومت شال سمیت دیگر اضلاع میں آزادی پسندوں کی جانب سے  درجنوں بم  دھماکے اور حملے گئے ہیں ۔ جبکہ بدھ کی رات نو بجے کے قریب  تربت آپسر آپدروک میں قائم فورسز کیمپ پر تین گولے داغے گئے اور اور فورسز کے ڈرون کیمرہ کو مسلح افراد نے اڑادیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post