بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ 28 اگست 2023 کو پاکستانی فورسز نے یونائیٹڈ ہوٹل شال بلوچستان پر چھاپہ مار کر نور خاتون اور اس کے دو معصوم بچوں پانچ سالہ بیٹی بانڑی اور دس سالہ عبدالغفار کو چھاپہ مار کر اغوا کر لیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ کہیں انھیں نقصان نہ پہنچایا جائے ۔ ہم ان کی پاکستانی فوجی عقوبت خانوں سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔