پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

 


پسنی (نامہ نگار )  ساحلی شہر پسنی میں رات 9 بج کر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے اچانک اور واضح نوعیت کے تھے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، متعلقہ محکمے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ شام تربت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد کم مدت کے اندر دوبارہ جھٹکے آنے نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post