کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے،فرزانہ، میمل، شہر بانو اور شیریں نامی چار خواتین اور لال بخش نامی ایک بزرگ شخص سمیت 12 افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق زائرین مردو خواتین کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ زیارت کرنےکے لیے کوہ مراد جا رہے تھے۔
