تربت ( نامہ نگار) فورسز کی حراست میں مبینہ تشدد کے بعد نوجوان وفات پاگئے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورس نے دشت کنچتی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر کم سن اعجاز ولد دین محمد عرف دینل کو حراست میں لے لیا۔
فیملی کے مطابق آج دوپہر انہیں کیمپ بلاکر بچہ حوالے کیا گیا جو شدید زخمی اور پاؤں میں سوجن کے باعث تشویش ناک حالت میں تھا، انہیں علاج کے لیے تربت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم بچہ کی صحت خراب ہونے پر انہیں کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی مگر وہ وفات پاگئے۔
