بلوچستان کے علاقے قلات میں مقامی ھوٹل کے مقام پر قابض پاکستانی فوجی قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو حملہ کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب وہ متعدد گاڑیوں میں قلات اور منگچر کے درمیان مقامی ھوٹل کے قریب مرکزی شاہراہ پر معمول کے گشت پر تھے ۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔