مستونگ فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ، اوتھل خاتون کی عزت لوٹنے والا ملزم دو گھنٹے میں گرفتار



مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں فائرنگ سے علی بخش ولد اللہ ڈنہ جمالی ساکن کلی شیخان نامی شخص  فائرنگ  سے ھلاک ہوگیا ۔ 

جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔


 واقعہ کی اطلاع ملنے  پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچکر نعش کو ضروری کاروائی کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتتقل کردیا ۔ 


پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں ، مقتول کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔


اوتھل، خاتون سے گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملوث ملزم گرفتار ۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق اوتھل میں شیر علی ولد شیر محمد سکنہ چھب مانڈڑہ اوتھل نے تحریری درخواست دی کہ ملزم سمیر ولد عبدالغفور سکنہ چھب مانڈڑہ اوتھل نے اسکی بیوی کی عزت لوٹنے کی کوشش کی ہے اور اس کی بیوی کے شور شرابہ کرنے پر ملزم فرار ہوگیا ہے ۔جس کے بعد  ایس ایچ او  نے مقدمہ نمبر 72/2023 بجرم 376-511 ت پ درج رجسٹرڈ کرنے کے بعد فوراً ملزم کی تلاش شروع کردی اور صرف دو گھنٹے کے اندر عزت لوٹنے کی کوشش میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کر لیا۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post