بلوچستان کے ضلع پَنجگُور کے علاقے وشبود میں گزشتہ رات تقریبا10 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کردیا جس سے موبائل ٹاور مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا ۔
واقع کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ آذادی پسند مسلح تنظیموں نے موبائل ٹاورز نذر آتش یا دھماکہ خیزمواد سے تباہ کر چکے ہیں ۔
بلوچ مسلح تنظیموں کا موقف ہے کہ قابض پاکستانی آرمی و خفیہ ادارے بلوچ مسلح تنظیموں کو ٹریس کرنے کے لئے آئے روز اپنی مشینریوں میں تبدیلی لاتے رہے ہیں.
آخری اطلاع تک کسی تنظیم کی جانب سے ذمہداری قبول نہیں کی گئی ہے ۔