بلوچستان ضلع آواران تحصیل جھاؤ بگاڑی زیلگ میں واقع فوجی کیمپ پر بدھ جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے حملہ کے بعد الصبح کیمپ کے آس پاس کے محلہ داروں بڑوں ،بچوں کو بلاکر تشدد کو نشانہ بنایا ہے جن میں قوت سماعت سے محروم دو بچے شامل ہیں ۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ کوہڑو میں واقع کیمپ پر گزشتہ روز فورسز نے علاقائی لوگوں کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔