جھاؤ مسلح جتھے نے گھر کے چوتھے شخص کو بھی ھلاک کردیا



آواران تحصیل جھاؤ کے علاقہ مروکی میں مسلح افراد رات گئے ایک گھر میں گھس کر  امان اللہ ولد سید محمد نور سکنہ جھاؤ پتکی کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ  امان اللہ اپنے خاندان کے ہمراہ کافی عرصہ قبل پتکی سے نکل مقانی کرکے ملان گاوں میں آباد ہوگئے تھے ، تاہم چند روز قبل یہاں  سے ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندہ اسماعیل نامی شخص نے  دھمکی دیکر نکال دیا تھا ،جس کی وجہ سے وہ خوف سے یہاں سے بھی نکل مقانی کرکے  مروکی آئے تھے ۔


 علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے خاندان کے   4 اپریل 2017 کو ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے کیلکور میں رہائش پذیر تین افراد  بائیان کو اسکےبیٹے   پیرجان اور آٹھ سالہ  نواسے کمبر سمیت ھلاک کردیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post