کراچی لیاری سنگولین اور امرلین میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے بدھ جمعرات کی درمیانی شب مخلتف گھروں پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔
بتایا جارہاہے کہ خفیہ اداروں کے اہلکار ایک بار پھر آکر امرلین کے علاقہ میں محاصرہ کرکے گھروں کی تلاشی لیکر یہاں بھی توڑپھوڑ کرکے لوگوں کے موبائل چھین کر لے گئے ہیں ، جبکہ خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر متعد افراد کو حراست میں لیکر چلے گئے ہیں ۔