گوادر ،مستونگ اور دالبندین،اوستہ محمد اور شال فائرنگ ، روڈ حادثات میں غیر ملکی سیاہ سمیت 6 افراد ھلاک دو زخمی



گوادر کوسٹل ہائی وے میں شنکانی در کے مقام پر واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد  محمد یاسین ولد محمد عثمان اور محمد علی ولد سبزل موقع پر ھلاک ہوگئے۔


مستونگ شال  کراچی  شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب مزدا بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عبدالباسط ساکن زیارت ھلاک ہو گیا، نعش  ضروری کاروائی کے لیے   رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا.


ادھر دالبندین کے قریب زامیاد گاڑی کی ٹکر سے غیر ملکی سیاح ہلاک ہوا ہے۔  اطلاعات کے مطابق دالبندین کے قریب زامیاد گاڑی کی ٹکر سے پرتگال کا رہائشی 28 سالہ نوجوان ۔Nun Miguel vilao  غیر ملکی سیاح ھلاک جبکہ زمباد گاڑی ڈرائیور اور کنڈیکٹر  زخمی ہوگئے ۔ 


 زخمیوں اور نعش کو ہسپتال دالبندین پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے دالبندین انتظامیہ کا موقف ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سفارتخانے کے توسط سے ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

اوستا محمد قبرستان حیدر شاہ نزد فیض آباد کے قریب ایک  نعش برآمد ہوسکی  ہے ۔ جس کی  شناخت نہیں ہو سکی۔ انتظامیہ نے ان کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔


شال سریاب میں فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص قتل ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post