نوشکی شہر میں تاجر برادری کے لوٹ مار خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا


نوشکی شہر میں تاجروں کو لوٹنے کے واقعات کے خلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال و احتجاجی ریلی ،احتجاجی ریلی میں بی این پی کے سی سی رکن میر خورشید جمالدینـــی، نذیر بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے زکریا عادل, چاند پینل انجمن تاجران کے صدر چیئرمین شاہ خالدبلوچ جنرل سیکریٹری وحید احمد مینگل،متحدہ انجمن تاجران پینل کے ذوالفقار بلوچ ،اصغر بادینی،سعید بلوچ، چوہدری سندیپ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔


مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کہاکہ ہمیں بتایا جائے کہ نوشکی  لیویز خفیہ ادارے اور   سکیورٹی فورسز کیوں اور کس  مقصد کی خاطر تنخواہ  لیتے ہیں عوام کو جواب دیا جائے ؟۔


انھوں نے مطالبہ کیاکہ   تاجروں کو تحفظ دیکر  چور لٹیروں  کیخلاف کاروائی کی جائے ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post