قلعہ عبداللہ گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا ، رسالدار میجر سمیت 4 افراد زخمی،کولواہ میں فورسز کیمرہ تباہ


قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ میں لیویز کی گاڑی میں نامعلوم افراد نے مقناطیسی بم نصب کردیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ،جس  میں رسالدار میجر نسیم سمیت 4 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ۔ 


زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد شال منتقل کردیا گیا۔ واقع کی تفتیش مقامی انتظامیہ  کرر ہی ہے ۔


علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقہ کولواہ رودکان میں گٹ ءِ کور کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کیجانب سے پہاڑی پر نصب کیمرے کو تباہ کردیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post