وڈھ میں ڈیتھ اسکوائڈ کی فائرنگ اور لوگوں کو لاپتہ کرنے کیخلاف بی این پی نے بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند کردیں



شال : ضلع خضدار تحصیل  وڈھ  میں جاری  بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ آئی ایس آئی کے آباو اجداد سے  کاسہ لیس مذہبی  شدت پسند ملا شفیق الرحمن و کارندوں  کے درمیان شروع ہونے والے جھڑپ و فائرنگ کیخلاف بی این پی کے کارکنان نے بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند کردیں۔


 شال مغربی بائی پاس، شال کراچی شاہراہ کو مستونگ، خضدار، قلات، حب، بیلہ،پنجگور  اور دیگر مقامات پر ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ نوشکی میں بھی مشتعل افراد نے شاہراہ بند کردی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post