خضدار وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے قبائلی لوگوں اور سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ مذہبی شدت پسند شفیق الرحمان کے کارندوں کے مابین گزشتہ دن اور رات سے جاری فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ انٹرکالج پر مارٹر گولہ گرنے سےعمارت کو نقصان پہنچا ہے ، جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بتایا جارہاہے کہ دو طرفہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی ہسپتال پہنچایا گیاہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےوڈھ میں شاہراہ کے اطرف میں قائم دو نجی چیک پوسٹیں ہٹادی گئی ہیں ۔ وہاں پر بلوچستان کانسٹیبلری و لیویز کی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں ۔انظامیہ و دیگر سیکورٹی اداروں کےاہلکار شاہراہ پر موجود ہیں ۔