خضدار وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترجان مینگل اور آئی ایس آئی کے اہم کاسہ لیس و ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق الرحمن کارندوں کی جانب سے کئی گھنٹوں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ میں فریقین کی جانب سے قائم مورچوں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بازار مکمل بند اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔
آپ کو علم ہے ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں اور مینگل قبائل کی جانب سے گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں آج شام کے بعد مزید شدت آگئی۔
بی این پی کا الزام ہے کہ ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ کو آئی ایس آئی اور فورسز کی ہمایت حاصل ہے ۔
بی این پی نے بلوچستان بھر میں شاہراوں کو بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔
پنجگور میں وڈھ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے خلاف آج رات 9:00 19/7/2023 سےبی این پی کی مرکزی کال پر سی پیک روڑ سرادوک کے مقام پر بلاک کردی گئی ہے۔
ترجمان بی این پی پنجگور نے اہلیاں پنجگور اور مسافر گاڑی والوں سے گزارش کی ہے کہ سفر کرنے کی زحمت نہ کریں یہ احتجاجی روڑ بلاک غیر معینہ مدت اور مرکز کی ہدایت تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب سردار اسد اللہ مینگل نے مینگل اقوام کو وڈھ پہبچنے کا پیغام بھیجا ہے ۔
انھوں بلوچستان علاوہ افغانستان ایران سمیت دیگر ممالک میں بسنے والے اقوام مینگل قبیلہ کے معززین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان ایران اور ملک بھر میں آباد مینگل قبیلے لوگ فوری طور پر وڈھ پہنچ جائیں۔
انھوں نے کہاہے کہ وڈھ کے حالات جان بوجھ کر سالوں سے ایک دہشت گرد ٹولے کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
جہاں کسی کا ننگ و ناموس اور جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ لہذا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم علاقہ کے شہریوں کا دفاع کریں جبری گمشدگیوں کو روکیں اور قاتلوں کو بے نقاب کریں جو سالوں سے بلوچ عوام کے، پیر ورنا حتی کہ خواتین کو لاپتہ کرکے ماوں بیٹے بہنوں کو آنسو بہانے پر مجبور کر رہے ہیں ۔