پنجگور شہید داد جان کے کیس کو پولیس کی جانب سے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو سی پیک روڈ بند کریں گے، ترجمان



پنجگور : جسٹس فار شہید داد جان یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ پنجگور پولیس نے اگر گرفتار ملزمان کی طرف داری کرنے کی کوشش کی اورکیس کو کمزور کرنے کی کوشش کی  تو سی پیک روڈ بند کریں گے۔


 انھوں نے کہاہے کہ شہید داد جان کی شہادت میں ملوث ملزمان کی جانب سے پولیس کے سامنے اقرار جرم اور آلہ قتل کی نشاندہی کرنے کے باوجود کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کیس کو کمزور کیا جائے اور ملزمان کو عدالت سے بری کروایا جائے، ہم واضع کرتے ہیں کہ اگر پنجگور پولیس نے ملزمان کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی تو جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی پہلے سے زیادہ ردعمل دکھائے گی، اور شدید احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ 


ترجمان نے دعوی کیاہے اور  کہاہے کہ شہید داد جان کے قتل میں  ملوث ملزمان علاقہ میں چوری ، ڈکیتی، اور بے شمار سماجی برائیوں میں ملوث ہیں، اب جب کہ ان کے اپنے ہی ساتھی کی طرف سے درجنوں کے حساب  سے علاقے میں ہونے والے چوریوں اور ڈکیتیوں کا اعتراف کیا جاچکا ہے، اور ان میں ملوث ملزمان کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے،  اور شہید داد جان کے قتل میں ملوث ملزم  کی اعترافی بیان کے بعد اب کوئی دو رائے نہیں ہے۔ لہذا انھیں قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post