جھاؤ نوجوان نے خودکشی کرلی ،تربت اتفاقی گولی چلنے سے بچی زخمی ،شال سے مغوی بچہ بازیاب



ضلع آواران تحصیل جھاؤ کورک سے اطلاع ہے کہ زرین ولد الہ یار سکنہ کورک پتکی نامی شخص کے  نوجوان بیٹے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔

تاہم خودکشی کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔


تربت  سیٹلائیٹ ٹاؤن  میں  بندوق کی صفائی کے دوران بھائی کے ہاتھوں اتفاقی گولی چلنے سے ان کی بہن کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہوئیں۔


لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔


شال زیادتی کے شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب ۔تفصیلات  کے مطابق  ازبک بازار خروٹ آباد کے ایک مکان میں مغوی   بچے کے موجودگی کی اطلاع پر  پولیس نے  مکان کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہوئے۔اسی دوران اندر موجود ایک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے اسے قابو کرکے پسٹل قبضے میں لے لیا۔


مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا گیا جسے باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام صبور خان ولد شہباز خان ہے جو پشتون آباد کے علاقے خوشحال خان روڈ کا رہائشی ہے، اور وہ کپڑے فروخت کرتا ہے۔


بچے کا کہناہے کہ اتوار کے روز جب وہ  خروٹ آباد ازبک بازار میں کپڑے فروخت کرنے آیا تو گرفتار   ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر اسے اغوا کیا اور اس مکان میں لے آیا، پھر زنجیروں میں جکڑ کر زیادتی شروع کردی اور شور مچانے پر ملزم نے اسے   شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ  اغوا کار شمس اللہ کے خلاف اغوا اور ریپ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post