بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیلاوغ میں سینٹر سرفرازبگٹی کے ڈیتھ سکواڈ نے بگٹی قبیلے کے ذیلی شاخ مسوری کے مہرانزئی ٹکر کے افراد کے گھروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ستر سالہ نو خاف ولد دلیل مسوری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج کے غرض سے پنجاب پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے یہ واقع زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے جہاں سینٹر اور ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ سرفراز مسوری ان کے زمینوں پر قبضے کی کوشش کررہا ہے۔