کیچ تُمپ پل آباد میں تھوڑی دیر پہلے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔
ادھر قلات میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔
حملے کے وقت متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز پر حملے کے فورا بعد فورسز نے اندھا دھند گولیاں برسائے جس کے نیتجے اندھی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئیں ۔
آپ کو علم ہے اکثر حملوں کے بعد فورسز حواس باختگی میں اندھا دھند فائرنگ کرنے علاوہ مارٹر کے گولے برساتے ہیں جس کی وجہ سے عام شہری نشانہ بنتے ہیں ۔
دو دن قبل ژوب میں فورسز پر حملے بعد انھوں اندھا دھند فائرنگ کرکے مسافر کوچ میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد ھلاک اور متعدد زخمی کردیئے تھے۔ اس طرح مکران میں بھی ایسے واقعات وقتا فوقتا رپوٹ ہوتے رہےہیں جہاں خواتین بچے مارٹر گولے لگنے سے ھلاک ہوئے ہیں۔