بلوچستان ضلع آواران کے علاقہ پیراندر زیلگ میں پاکستانی قابض فورسز نے الصبح علاقہ کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردی ہے ۔
آخری اطلاع تک اب تک مزکورہ علاقہ فوجی محاصرہ میں ہے اور خواتین بچے محصور ہیں ۔
تاہم اب تک مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں کہ فورسز نے کیا کیا درندگی کی ہے ۔
آپ کو معلوم ہے مزکورہ محلے پر یہ پہلا اور آخری آپریشن نہیں ہے اس سے قبل بھی یہاں کے خواتین وحضرات کو تشدد کا نشانہ بناکر گھروں میں لوٹ مار کرتے رہے ہیں۔ خصوصا آواران بینک کے سابقہ کیشئر لیاقت ساجدی کے مرد رشتداروں کے علاوہ انکی بوڑھی ماں سمیت بیوی بچوں ، بہن اور قریبی رشتداروں کو متعدد بار حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے اور انھیں تشدد کا نشانہ بناکر بارود بم وغیرہ کے جھوٹے الزامات لگاکر پھنسا نے کیلے میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہاہے ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آج فورسز دہشت پیدا کرنے کیلے کیا کیا گل کھلاتے ہیں ۔